اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم میں جمعرات کو باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیراعظم کے مرکزی دروازے پر افغان صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ باضابطہ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے افغان صدر کو سلامی پیش کی۔ افغان صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان کا افغان صدر سے تعارف کرایا جبکہ افغان صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم سے متعارف کرایا۔ بعدازاں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔