اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، حکومت وکلاءبرادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے یہ بات وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے ہمراہ ملتان ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ وکلاءنے وزیر خارجہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں وکلاءبرادری کو درپیش مسائل کا پورا ادراک ہے، حکومت، وکلاءبرادری کے مسائل حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔