اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے اتوارکوژوب، قلات، ڈی جی خان،ملتان، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ،کوہاٹ،پشاور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد،ساہیوال، میرپورخاص ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی رات ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور،سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، فیصل آباد،ساہیوال، میرپورخاص ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔