اسلام آباد ۔ 11جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11ماہ کے دوران آٹو پارٹس اور اسسریز کی ملکی برآمدات میں 29.73 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران ایک ہزار 655 ملین روپے مالیت کے آٹو پارٹس اور اسسریز برآمد کئے گئے جبکہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران آٹو پارٹس اور اسسریز کی ملکی برآمدات کی مالیت 2 ہزار 147 ملین تک بڑھ گئی۔