اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواﺅں اور آندھی کے ساتھ مون سون کی مزید بارش کی توقع ہے، اتوار سے جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر، ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ،کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔