اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے وفاقی دارالحکومت کے 6 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرے گی۔ یہ مویشاں منڈیاں 13 دنوں کی مدت کیلئے یکم ذی الحج تا 13ذی الحج 1440ہجری تک کیلئے قائم کی جائیں گی۔ میٹرو پولٹین کارپوریشن اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق یہ مویشی منڈیاں آئی 12، ترنول، سرائے خربوزہ، بھارہ کہو، سیدپور ویلج، روات اور ترامڑی چوک میں قائم کی جائیں گی۔