اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان، ترقیاتی منصوبوں اور سابق فاٹا میں انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پرامن انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن، خیبرپختونخوا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سابق فاٹا کے اضلاع میں انتخابات سے قبائلی علاقوں میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔