قاہرہ ۔ 11 جولائی (اے پی پی) افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ2019ءاپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے ۔ افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 14 جولائی کو کھیلے جائینگے۔ سینیگال اور نائیجیریا کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل پہلے کوارٹر فائنل میچ میں سینیگال کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد بینن کی ٹیم کو 1-0 گول سے شکست دیکر افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں نائیجیریا کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 2-1 گول سے ہرا کر افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔