جلال آباد۔ 12 جولائی (اے پی پی) مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میںشادی کی ایک تقریب میں خود کش حملہ سے 5افراد جاںبحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کو ایک خود کش حملہ آور نے شادی کی تقریب کے دوران خود کو دھماکہ اڑا لیا جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ۔طالبان نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر نے سے انکار کر دیا ہے ۔