اقوام متحدہ ۔ 11 جولائی (اے پی پی) لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن (یواین ایس ایم آئی ایل ) نے ملک کے جنوبی حصے میں فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیا ہے ۔یواین ایس ایم آئی ایل نے یہ اپیل لیبیا کے جنوبی علاقے میں قبائلی تصادم کے خدشے کے پیش نظر کی ہے۔اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں کہا یواین ایس ایم آئی ایل کو بالخصوص مرزوق شہر میں جاری جنگ پر بے حد تشویش ہے جہاں شہریوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے ۔