نیویارک۔ 23 جولائی (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی فیڈرل ریزرو کے شرح سود بارے فیصلے کا انتظار اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1426.44 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1426.90 ڈالر فی اونس کے سطح پر فلیٹ رہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1427.43 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1428.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1427.31 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1427.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔