نیویارک ۔ 20جولائی (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 54 سینٹ بڑھ کر 62.47 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 55.63 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔