نیو یارک ۔21جولائی (اے پی پی) امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں کو گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نیویارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن جیسے بڑے شہروں میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے گرمی کی اس لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیویارک کے میئر نے ’ہیٹ ایمرجنسی‘ کا اعلان کرتے ہوئے عوامی اجتماعات منسوخ کر دیے ہیں۔