ٹوکیو ۔ 23 جولائی (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ہوا جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 204.09 پوائنٹ (0.95 فیصد ) بڑھ کر 21620.88 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 12.45 پوائنٹ (0.80 فیصد) اضافے کے ساتھ 1568.82 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 30.90 پوائنٹ (0.11 فیصد) بڑھ کر 28402.16 پوائنٹ رہا۔