لندن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن، لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا میں کیویز ٹیم 2015ءکے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیل چکی ہے تاہم اس میں کینگروز نے اپنی سرزمین پر کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس مرتبہ کیویز ٹیم کے پاس دوبارہ یہ موقع آیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر سکیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں تحال آئی سی سی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی