اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ برطانوی اخبار کوئی بھی چیز تصدیق کے بغیر شائع نہیں کرتا ، شریف خاندان ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں کرے گا۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ برطانوی اخبار کوئی بھی چیز تین بار تصدیق کے بغیر شائع نہیں کرتے، شریف خاندان کبھی بھی ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو ڈر ہے کہ اگر مقدمہ کیا تو ہارنے پر لاکھوں پاﺅنڈ جرمانہ ہوگا۔