لاس ویگاس۔ 21جولائی (اے پی پی)جان اسنر اور الیکزینڈر ببلک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں میزبان ملک کے کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی اوگو ہمبرٹ کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 7-6 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا