ریاض ۔ 14 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب نے حج موسم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ تیارکرلیا ہے۔وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی وزارت حج کے مطابق حج موسم میں امن و سلامتی اور سکون و اطمینان قائم کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں، حجاج کو ممکنہ مسائل سے بچانے کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی،ہنگامی منصوبے کے نفاذ میں 33 سرکاری ادارے حصہ لیں گے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی ادارے کو بھی شامل کیا جا سکے گا اس کے علاوہ رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔