اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر نے رواں سال تیسری بار اپنے گھر کی زیارت نصیب کی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے باعث روضہ رسول اور خانہ کعبہ کے اندر جانے کی بھی خوش نصیبی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے خدا تعالی سے ملک و قوم کی سلامتی اور امن عالم کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا عرش و ارض کا ملک ہمیں اپنی رحمت میں رکھے اور اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل کرے۔