اسلام آباد ۔ 14جولائی (اے پی پی) رواں سیزن کیلئے پنجاب میں چاول کا پیداواری ہدف 3992ملین میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔ پنجاب کے محکمہ زراعت کے حکام نے کہا ہے کہ چاول کی کاشت کے حالیہ سیزن کے دوران صوبہ میں 4.754ملین ایکڑ رقبہ پر چاول کی کاشت کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ میں چاول کے کاشت کاروں کی ہر طرح کی معاونت کیلئے پرعزم ہے تاکہ چاول کے پیداواری ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے ۔