اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) سی پیک کے تحت ریلوے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایم ایل ون منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے کام ہورہا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی، اپ گریڈیشن اور لوگوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ایم ایل ون منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا جس سے ریل گاڑیوں کی رفتار اور معیار میں بہتری آئے گی۔