اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) امور نوجوانان بارے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے منگل کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان تاریخی ملاقات کے دوران کشمیر کا مسئلہ موثر طور پر اجاگر کیا گیا۔