کراچی۔ 21 جولائی (اے پی پی) دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل میچ اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب میں کیا گیا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن میچ عقیل خان اور مزمل مرتضٰی کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد عقیل خان دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ءکے فاتح قرار پائے۔ مہمان خصوصی جنرل زبیر محمود حیات نے مختلف کیٹگریز میں رنر اپ اور اول آنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے اورانہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔