لندن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) شہرہ آفاق سوئس سٹار راجر فیڈرر نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹس کی تاریخ میں فتوحات کی سنچری مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، وہ کسی بھی گرینڈ سلیم چیمپئن شپ میں 100 کامیابیاں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ومبلڈن اوپن کوارٹر فائنل میں نیشکوری کو ہرا کر ومبلڈن اوپن کیریئر کی 100ویں فتح حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، دفاعی چیمپئن جوکووچ، نڈال اور باٹسٹا ایگٹ بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سوئس سٹار فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کائی نیشکوری کو 4-6، 6-1، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،