اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) قطر پاکستان سے ایک لاکھ تھیلے چاول درآمد کرے گا۔ قطر کی سنٹرل ٹریڈنگ کمیٹی نے اس سلسلہ میں باضابطہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں مختلف ممالک سے پاکستان سے چاول کی برآمد میں رواں سال اضافے کا امکان ہے اور قطر کے نجی شعبہ کی طرف سے پاکستان سے بہت کم مقدار میں چاول درآمد کیا جارہا تھا لیکن حکومت پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے اب قطر کی مارکیٹ پاکستان سے چاول کی درآمد کے لئے اوپن ہو گئی ہے۔ قطر کی سرکاری سنٹرل ٹریڈنگ کمیٹی نے اس سلسلہ میں ٹینڈر جاری کردیا ہے۔