اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سپیکر نے بیرون ملک سرکاری مصروفیات پر سرکاری خزانے سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔ جمعہ کو سپیکر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے حالیہ بیرونی دورے پر سرکاری خزانے سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یکم جولائی سے 5 جولائی تک ماسکو میں انٹرنیشنل کانفرنس برائے پارلیمنٹیرین ڈویلپمنٹ میں شرکت کی جس کے تمام اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے ادا کئے۔