اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی) قومی ٹیم آئندہ ماہ جاپان میں شیڈول ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ چیمپئن شپ 22 سے 28 اگست تک جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلی جائے گی جس میں4کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اور آمنہ جاپان میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ شاہ حسین شاہ مائنس 100کلوگرام اور آمنہ مائنس47کلوگرام کیٹگری میں حصہ لیں گی جبکہ دیگر کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں سے 2کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 2 کھلاڑی جاپان کےلئے روانہ ہو ںگے جبکہ شاہ حسین اور آمنہ وہیں پر ٹیم جوائن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔