اسلام آباد ۔ 14جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لیٹروں نے صرف قوم کے پیسے اور وسائل ہی نہیں لوٹے بلکہ امداد کی رقم بھی اپنے خزانوں میں منتقل کر لی۔ اتوار کو شریف خاندان کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کے حوالے سے برطانیوی اخبار ” ڈیلی میل“ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ لٹیروں نے صرف قوم کے پیسے اور وسائل ہی نہیں لوٹے بلکہ یہ کتنی شرمناک بات ہے کہ لٹیروں نے امداد کیلئے دی گئی رقم تک چوری کر لی ۔