اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11ماہ کے دوران سونے (گولڈ) کی ملکی درآمدات میں 37.32 فیصد کمی واقع ہوئی۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران 477کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 2 ہزار 107ملین روپے تھی جبکہ مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات کم ہو کر 299کلو گرام تک پہنچ گئیں جس کی مالیت ایک ہزار 557ملین روپے تک کم ہو گئی۔