اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیارنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں خوراک و زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت اس شعبے کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔