کوالالمپور ۔ 23 جولائی (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا میں متبادل خوردنی آئلز کی قیمتوں میںتیزی اور بھارت کی جانب سے پام آئل کی درآمد رواں سال بڑھنے کا امکان ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میںپام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 0.6 فیصد بڑھ کر 1983 رنگٹ (482.36 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔