ولنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی)نیوزی لینڈ کے جزیرے ’ال ایسپیرینس راک‘ سے 79 کلومیٹر دور زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 تھی۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ بین الاقوامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 35 منٹ اور 32 سیکنڈ پر آیا۔زلزلے کا مرکز سطح سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ادھر پاپوا نیو گنی میں ہفتے کو 5.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ کا مرکز 59.79 کلومیٹر گہرائی میں جنوبی عرض البلد اور 149.5069 ڈگری مشرقی طول بلد میں تھا۔