واشنگٹن۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے یہاں پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں شعیب کیتھاوالا، سلیم احمد، سہیل خان، سلیم اقبال اور ریاض صدیقی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران بینکنگ اور مالیاتی شعبوں میں نئے منصوبوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری بھی موجود تھے۔