اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے زون فور میں نئے پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس سلسلہ میں جمعرات کو یہاں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں وفاقی وزیر ہوا بازی چوہدری غلام سرور، اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی اسد عمر، ارکان پارلیمان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔