لاہور۔23 جولائی(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا تاریخ ساز اور ملکی مفادات کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر اس قدر واضح آواز اٹھائی ہے، وزیر اعظم کا دورہ امریکا عالمی تعلقات میں نئے باب کا اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فورم پر وزیراعظم عمران خان نے با وقار انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا وہ اےک مثال ہے، عمران خان پاکستانی قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں۔انہوں نے مزےد کہا کہ قومی لباس زیب تن کر کے عمران خان نے سب کاسر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی وزیراعظم پرچیاں لے کر وائٹ ہاﺅس نہیں جا ئے گا،پہلی مرتبہ پاکستانی وزیر اعظم نے پرچیوں کے بغیر بے باک گفتگو کی ہے جس سے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو گےا ہے۔علےم خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر اس قدر واضح آواز اٹھائی، اب بھارت کو بھی مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ وزےر اعظم کا امریکا میں پاکستانیوں کا والہانہ استقبال یادگار ہے ،عمران خانکا امرےکا مےںپاکستانےوں سے خطاب تارےخی حےثےت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزےشن کا حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ زمےن بوس ہو گےا ، سیاسی مخالفین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اور عمران خان اےک بار پھر کامیاب ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ وزےر اعظم کی قےادت مےں پاکستان ترقی کی نئے راہوں پر گامزن ہوگا۔علیم خان نے کہا کہ وزیراعظم نے سادگی کے کلچر کو فروغ دیا ہے،کمرشل فلائٹ پر سفر کر کے کفایت شعاری کی اےک نئی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی اور پاکستان ترقی و خوشحالی کے سفر میں آگے بڑھے گا۔دورہ امریکہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا باعث بنے گا ۔