اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاو¿سنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے، کمزور اور تنخواہ دار طبقے کے لئے یہ سکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے اور ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ سکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا ذریعہ بھی بنے گی۔