اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں بلکہ آل شریف کے خلاف وہ چارج شیٹ پیش کی جو ہمیں سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کااصل مطلب سمجھاتی ہے، یہ بیان حلفی ثبوت ہے کہ یہ نہ تو معصوم ہیں اور نہ ہی مظلوم ہیں ،جسٹس قیوم کی ٹیپ ہو یا جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر لیگی بلوائیوں کا حملہ، رفیق تارڑ کا بریف کیس ہو یا دیواریں پھلانگ کرسپریم کورٹ پر حملہ، یہ شرمناک اقدام ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میاں شریف صاحب کی مالی حیثیت پر بھی خاندان میں اتفاق نہیں، شہباز کا ابا غریب اور نواز کا ابا امیر۔ ان کی تاریخ، فراڈ ،کرپشن، رشوت اور بلیک میلنگ سے عبارت ہے