سیالکوٹ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان عازمین حج کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عازمین کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں‘ 22کروڑ عوام کو آپ کی دعاو¿ں کی اشد ضروت ہے‘ زندگی میں کامیابی کیلئے حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے‘ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک میں ریاست مدینہ کے اصول لاگو ہوں ‘ریاست مدینہ کے تحت عوام اور حکمران کے درمیان قریبی رابطہ ہونا چاہیے‘ پاکستان میں قانون کی عمل داری کی اشد ضرورت ہے‘ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی وجہ سے عازمین کو پاکستان میں ہی امیگریشن کی سہولت دی گئی‘ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستان کو شامل کرنے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں‘ پہلی بار حکومت پاکستان حجاج کرام کو اضافی پیسے واپس کر رہی ہے‘ حق داروں کو ان کا حق لٹانا تحریک انصاف کی پالیسی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔