اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی حکومتی کاوشوں کی حمایت خوش آئند ہے، بلاول کی مثبت سوچ کو سراہتے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کے تحفظ میں تمام سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا ہی ملک دشمن قوتوں کی شکست اور سبز ہلالی پرچم کی حرمت کا باعث بنے گا۔