اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد سے عالمی اقتصادی فورم کے صدر مسٹر بورگے برینڈے نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں تجارت اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی اقتصادی فورم کے سربراہ نے عالمی تجارتی اور اقتصادی بدلتے ہوئے منظرنامہ اور پاکستان کے لئے مواقع کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی میں بدلتے ہوئے رجحانات سے فائدہ اٹھائے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنا زیادہ سستا اور ماحول دوست ہے جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی۔