اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں ہاو¿سنگ پروگرام کے حوالے سے قانونی و انتظامی امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر برائے قانون ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی، سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چیئرمین نیا پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی جنرل (ر) انور علی حیدر شریک تھے۔