لاہور۔23 جولائی(اے پی پی )صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کامیاب دورہ کرکے نئی مثال قائم کر دی -دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولا-عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے حقیقی رہنما ہیں، انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر شاندار موقف نے بھارت کو لا جواب کر دیا- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاکستان قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں- صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے لباس سے ہر پاکستانی کوخوشی محسوس ہوئی-انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات کے نئے باب کا اضافہ ہو گا اورپاکستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت سامنے آئے گی۔