اسلام آباد ۔ 11جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس سال عالمی یوم آبادی کو آئی سی پی ڈی کی25 سالہ کارکردگی کے لحاظ سے منایا جا رہا ہے، پاکستان 20 کروڑ 7 لاکھ کی آبادی کے ساتھ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم آباری سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی آبادی میں 2.4 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔