اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اقتصادی ترقی،تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے روابط کا فروغ ناگزیر ہے،سی پیک معاشی ترقی کااہم منصوبہ ہے جس پر پاکستان کاربند ہے،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں پر کشش حکومتی مراعات سے فائدہ اٹھائیں۔جمعرات کو لندن میںدولت مشترکہ وزراءخارجہ اجلاس میںشرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے پاکستان سے متعلق دولت مشترکہ کے ممبران کی توجہ مرکوز کروائی جبکہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کے حوالے سے دولت مشترکہ کے اجلاس میں بات کی۔