اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن میں پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی پر پاکستان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو سیمی فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو واضح شکست دی۔ شاہ محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا جس پر کپتان سمیت پوری ٹیم ستائشکی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پارلیمنٹیرینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا خوش آئند ہے اور پارلیمنٹیرینز ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔