اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)پاکستان،افغانستان اور چین نے پائیدار امن،ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے عملی تعاون کو مزید مستحکم کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین،افغانستان،پاکستان پر مشتمل سہ فریقی اجلاس کا چوتھا مرحلہ گزشتہ روز یہاں منعقد ہوا۔ڈائریکٹر جنرل (افغانستان،ایران اور ترکی )زاہد حفیظ چوہدری پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔روابط کو فروغ دینے،اقتصادی تعاون بڑھانے سے متعلق مقاصد کے حصول کیلئے سہ فریقی میکنزم کا قیام 2017میں عمل میں لایا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران پاکستان،افغانستان اور چین کے درمیان تعلیم،صحت،سپورٹس،ثقافت اور استعداد کار میں اضافے کی غرض سے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔