اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کا اجلاس 23 جولائی کو طلب کیا ہے۔ ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ جبکہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔