کولمبو۔ 21جولائی (اے پی پی) سری لنکن ایمپائر کمار دھرما سینا نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر میزبان ٹیم کو 6 رنز دینے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی، میں نے لیگ ایمپائر ماریس ایراسمس سے مشاورت کے بعد چھ رنز دیئے تھے اسلئے مجھے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اس وقت میرے فیصلے کی تعریف کی تھی۔ 14 جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میچ کے آخری اوور میں کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل کی پھنیکی گئی تھرو انگلش بلے باز بین سٹوکس سے ٹکرا کر باو¿نڈری لائن پار کر گئی تھی جس پر دھرما سینا نے میزبان ٹیم کو 6 رنز دیئے تھے