اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2019ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 21842 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جو مالی سال 2018ءکے مقابلے میں 9.68 فیصد زائد رہی ہیں۔ مالی سال 2018ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 19914 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جون 2019ءکے دوران ترسیلات زر کا حجم مئی 2019ءکے مقابلے میں 28.72 فیصد کی کمی سے 1650.52 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جون 2018ءکے مقابلے میں ترسیلات زر کی شرح میں 1.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔