کھٹمنڈو۔ 20 جولائی (اے پی پی) بارہویں ساﺅتھ ایشین گیمز میں پاکستانی تن ساز عثمان عمر نے سونے کا تمغہ جیت لیا، محمد سید نے چاندی جبکہ فہیم عباس اور سید فضل الہی نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ نیپال میں جاری چیمپئن شپ میں باڈی بلڈنگ کے 90 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تن ساز عثمان عمر نے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد سید نے اسی کیٹگری میں چاندی جبکہ سیالکوٹ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے فہیم عباس اور فضل الہی نے اسی کیٹگری میں کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔